Thursday 10 November 2016

remove deprssion with exercise


  نفسیاتی مسائل اور ڈپریشن سے بچاؤ کا آسان طریقہ -ورزش کرنے سے نفسیاتی عارضے کم ہوجاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کی نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں تین مرتبہ ورزش کرنے سے ڈپریشن کے عارضے میں 16 فیصد تک کمی آجاتی ہے جبکہ  ہفتہ وار ہر اضافی جسمانی ورزش اس بیماری کے امکانات میں مزید کمی کا سبب بنتی ہے، پابندی سے کی جانے والی ورزش ڈپریشن کے ممکنہ مریضوں میں ایک ہی وقت میں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ فارغ اوقات میں تسلسل کے ساتھ کی جانیوالی جسمانی ورزش ڈپریشن سے بچاؤ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، 20 سے 40 سال کی درمیانی عمر کے ایسے افراد، جنہوں نے پہلے کبھی جسمانی ورزش نہ کی ہو، جب پابندی سے ورزش اور سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیں تو ان میں ڈپریشن کی بیماری میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن دنیا بھر میں پائے جانے والے ذہنی عارضوں میں سب سے عام بیماری ہے اور دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد اس کا شکار ہیںn

No comments:

Post a Comment