Sunday 21 December 2014

ذہنی دباو اور اعصابی تناو

موجودہ زمانے می ذہنی دباو اور اعصابی تناو کی وجہ سے ہرانسان اپنی صحت کے بارے  میں پریشان  نظر آتا ہے۔کسی کو رات کو نیند نہیں آتی ،تو کوئی صبح اٹھتے وقت تھکن اور سستی کا شکار ہوتا ہے۔کسی کو جسمانی درد پریشان کیے ہوئے ہیں تو کسی کو عام کمزوری نے لاچار کر رکھا ہے۔ یہ اعصابی کمزوری کی علامات  ہیں۔اعصاب ہمارے جسم کا لازمی حصہ ہیں۔ معاشی مسائل،بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے  ملکرہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔   نظام اعصاب  پورے جسم کے تمام کاموں کو کنٹرول کرتا  ہے۔اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدنَ انسانی کے دیگر نظاموں سے منسلک رکھتے ہیں جب  ان اعصاب میں کمزوری وقوع پزیر ہو یا ان کی کار کردگی میں کمی آنا شروع ہونے لگے تو انسانی جسم بہت سے مسلوں کا شکار ہو جاتا ہے۔اعصابی کمزوری سے پورا جسم کمزوری میں مبتلا ہو جاتا  ہے۔ جسمانی کمزوری نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔چہرہ بے رونق ہو جاتا ہےـ افسردگی  چھانے لگتی ہے۔پورے جسم   کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے ۔بھوک کم ھو جاتی ہے ـ  کچھ کھایا پیا  نہیں جاتاـ نتیجتاً انسان کمزور ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی خواہش کرنے لگتا ہے۔کسی کام میں دل نہیں لگتاـ طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ پیدا ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گرفتار ہو جاتا ہے کہ خود کشی تک کرنے کے بارے میں  غور  کرنے لگتا ہے۔گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پاوں سرد اور  پسینے  آنے لگتے ہیں۔اس کے علاوہ  کئی دیگر عوامل جیسے  دماغی کمزوری ،خون کی کمی،شوگر ، بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم،نشہ آور اشیا کا  استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا باعث بن سکتے ہیں۔جسم میں فولاد،کیلشیم،پوٹاشیم،میگنیشیم اور فاسفورس کی کمی بھی ان مسائل کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
فطری علاج:سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریںـ اور اپنے ڈاکٹر کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔بعد ازاں اپنے ڈاکٹرکی ہدایات پر مکمل عمل کریںـ  متوازن  خوراک استعمال کریں۔،پھل،دودھ اور خشک میوہ جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں۔بطورِ گھریلو ترکیب فوری تسکین کے لیے میجک آئل کا پٹھوں پر ہلکا مساج کریں اور نصف گھنٹے تک اعصاب کو ہوا نہ لگنے دی جائے۔درد سے نجات  ہو گیـ